سه شنبه, نوومبر 19, 2024
Homeخبریںکوہلو میں میڈیکل کالجز کے نشستوں پر غیر مقامی افراد کا داخلہ...

کوہلو میں میڈیکل کالجز کے نشستوں پر غیر مقامی افراد کا داخلہ مقامی نوجوانوں کی حق تلفی ہے: بی ایس اے سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں ڈسٹرکٹ کوہلو کے میڈیکل سیٹوں پر غیر مقامی افراد کا چناؤ کو ضلع کے نوجوانوں کے ساتھ حق تلفی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوہلو بلوچستان کی دیگر اضلاع کی طرح پسماندگی کا منظر پیش کرتی ہے مگر اب بااثر اور سیاسی طور پر اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کے جانب سے غیر مقامی افراد کو جعلی لوکل کی بنیاد پر میڈیکل کے نشستوں پر داخلہ دینا ضلع کو مزید پستی کی جانب دکھیلا جانے کے مترادف ہے.
انھوں نے کہا کہ ضلع کی اکثریت نوجوانوں کی تعداد بیروزگاری کا شکار ہے جو ضلع کے دیرینہ مسائل میں سے ایک ہے جبکہ علاقہ مکینوں کی محرومی کو دیکھ کر تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت درکار ہے مگر یہاں الٹا ایسی پالیسیاں اپنائی جارہی ہیں جس سے کوہلو کی عوام ناخواندگی اور بیروزگاری کی دلدل میں دھنستی جا رہی ہے. مذکورہ مسائل پر انتظامیہ کی بے حسی ضلعی انتظامیہ کی مسئلے کے حوالے سے غیر سنجیدگی کی واضح دلیل ہے۔
مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بلوچستان میں صحت کے شعبے میں میڈیکل اسٹاف کی عدم موجودگی کے اسبات میں سے ایک جعلی لوکل پر غیر مقامی افراد کو اہم شعبوں پر منتخب کرنا ہے. حالیہ چند مہینوں میں سینکڑوں ایسے کیسز منظر عام پر آئے ہیں جو بلوچستان میں غیر مقامی افراد کی اجارہ داری کو ظاہر کرتی ہے. اس گمبھیر مسئلے پر چیف جسٹس بلوچستان پہلے نوٹس لے چکے ہیں جبکہ صوبائی حکام نے ایک نوٹیفکشن صادر کرتے ہوئے احکامات جاری کیے جس کے تحت سینکڑوں کی تعداد میں جعلی لوکلز کو کینسل کیا گیا مگر اب تک ضلع کوہلو سمیت دیگر اضلاع میں یہی صورتحال برقرار ہے

مرکزی ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ اس مسئلے کی حل کے لئے ضلعی سطح پر سول سوسائٹی کی جانب سے متعدد احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے مگر یہ سنگین مسئلہ حل نہ ہوسکا ہے. لہذا اِس بیان کے توسط سے ہم ضلعی حکام سمیت تمام زمہ داران سے اپیل کرتے ہیں کہ جعلی لوکل پر غیر مقامی افراد کی تعیناتی کو روکا جائے تاکہ بے روزگاری کا شکار مقامی نوجوان اپنے ضلع کی خدمت کرکے اس کی پسماندگی کو دور کرسکیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز