دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںکوہلو :پاکستانی فوج کی جارحیت مختلف علاقے محاصرے میں 3 افرادجبری اغوا

کوہلو :پاکستانی فوج کی جارحیت مختلف علاقے محاصرے میں 3 افرادجبری اغوا

کوہلو (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوہلو بارکھان کے آس پاس مختلف علاقوں میں فوج نے جارحیت کی جن میں کاہان نساو تل،زرد کوہ ،چھپر ، آندھاری اور مخماڑ میں فوج نے مختلف علاقوں میں مقامی غریب زمیندار و چرواہوں کے جھونپڑیوں میں چھاپہ مارکر لوٹ مار کی۔جس کے نتیجے میں فوج نے 3 افراد کو زبردستی گرفتار کرکے جبری اغوا کرنے کی اطلاعات ہے جنھیں فورسز نے اپنے ساتھ فوجی کیمپ لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق چھپر سے گرفتار ہونے والوں کی نام جمعہ خان مری جن کی عمر 75 سال ہے اس کے علاوہ میرخان مری جن کی عمر 60 سال ہے ،جو کہ پیشے کے لحاظ چرواہا ہے ۔مزید یہ کہ ھوران ولد کیّا مری جن کی عمر 22 سال ہے ان کو بھی پاکستانی فوج نے زبردستی گرفتار کرکے اپنے ساتھ فوجی کیمپ لے گئے ہیں۔ آج اس علاقے میں فوجی آپریشن کا دوسرا روز ہے ۔یہ بھی اطلاعات ہے کہ کاہان سے مزید پیدل فوج کوہ سفید کے اس علاقے میں پہنچ گئی ہے۔آج کے تمام گرفتاریاں چھپر علاقے سے ہوئی ہے ۔اور یہ خبر بھی موصول ہوئی یے کہ پاکستان کی فوج اس علاقے میں مقامی چرواہوں سے ان کی مال مویشیوں کو لوٹ مار کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز