کوہلو (ہمگام نیوز) صوبائی لائبریرین پروویزنل کی نوٹیفکیشن کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی لائبریری کو ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے دفتر بنا دیا طلباء الائنس کا کتابیں زمین پر رکھ کر احتجاج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان شہر کوہلو میں پبلک لائبریری کو ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے دفتر بنانے کیخلاف طلباء الائنس نے ختم نبوت چوک پر کتابیں رکھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
اس موقعے پر طلباء الائنس کی جانب کوہلو تا ڈیرہ غازی شاہراہ بند کرکے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو علم دشمن قرار دے کرکے انکے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
اس موقعے پر طلباء الائنس کے نمائندوں کا کہنا تھا صوبائی وزیر تعلیم، ڈسٹرکٹ چیئرمین اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے کوہلو کے واحد پبلک لائبریری کو قبضہ کیا گیا ہے جو علم دشمنی کے مترادف ہے اس طرح کے عمل نوجوانوں کے لئے درس و تدریس کی راہ میں رکاوٹ ڈال کر انہیں علم، تعلیم، شعور اور ترقی سے روکنے کی کوشش ہے جس کی ہر فورم پر مذمت کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ گزشتہ روز نو منتخب ڈسٹرکٹ چیئرمین نے ڈھول بجا کر تعلیم اور پبلک لائبریری کا مذاق اڑایا اس طرح کے باتیں ثابت کرتی ہیں کہ ہمارا معاشرہ کس طرح کا تعلیم پستی کا شکار ہے۔
طلباء الائنس کا مزید کہنا تھا کہ طلباء الائنس سیاسی پریشل کے بغیر کوہلو کے لائبریری کو بچانے اور لائبریری کی بحالی کے لیے کوشاں ہے طلباء الائنس لائبریری کو قبضہ مافیہ سے چھڑا کر لائبریری کی بحالی تک ہر فورم جہدوجہد کرے گی۔
آخری میں طلبہ الائنس نے ضلعی انتظامیہ و دیگر حکام بالا سے کوہلو کے لائبریری کو فوری طور پر قبضہ مافیہ سے چھڑا کر لائبریری کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر صوبے بھر میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔


