کوہلو (ہمگام نیوز) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوہلو کے علاقے گرسنی سے تعلق رکھنے والے لیوز فورس کا اہلکار وزیر محمد شاہیجہ اپنے فریاد لیکر نیشنل پریس کلب پہنچ گیا.
ان کا کہنا تھا کہ گرسنی میں چوروں کا راج ہے سینکڑوں غریب لوگوں کے مال مویشیاں اور موٹر سائیکل چوروں نے چوری کیے ہیں میرے گھر پر بھی چور حملہ آور ہوئے مزاحمت پر چوروں نے فائرنگ کر کے میرے بیٹے کو زخمی کردیا ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود متعلقہ ادارے چوروں کیخلاف کارروائی کرنے سے گریز کر رہے ہیں،
یاد رہے ایف آئی آر درج کرنے والا ایک لیویز کا سپاہی ہے لیویز فورس نے چوروں پر کارروائی کرنے کے بجائے فریادی یعنی لیویز سپاہی وزیر محمد کو معطل کردیا ہے،
واضح رہے کہ گزشتہ روز گرسنی کے رہائشی وزیر محمد اپنے فریاد لے کر نیشنل پریس کلب پہنچ گیا جہاں انہوں اپنے آپ پر ہونے والے ظلم اور چوروں کیخلاف متعلقہ اداروں سے کارروائی کرنے مطالبہ کیا مگر لیویز فورس نے فریادی کی فریاد کو پریس کانفرنس ظاہر کی اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ مذکورہ شخص نے کوئی ایف آئی آر درج نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں معطل کردیا جاتا ہے، بعد ازاں نیشنل پریس کلب کوہلو کے ترجمان نے اس عمل کی شدید مزمت کی اور اس عمل کو آزادی رائے اور آرٹیکل 18 کی توہین سمجھ کر اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ لیویز سپاہی وزیر محمد کو انصاف فراہم کیا جائے،
مزید اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا تھا یہاں سینکڑوں لیویز سپاہی اور سرکاری آفیسران و ملازمین کشمیر اور دیگر سیاسی موزو پر احتجاج کرتے رہتے ہیں مگر اپنے حق میں بولنے والوں کو معطل کردیا جاتا ہے،