شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںکوہلو کاہان میں فوجی جارحیت آج دوسرے روز بھی جاری، متعدد گھر...

کوہلو کاہان میں فوجی جارحیت آج دوسرے روز بھی جاری، متعدد گھر نظر آتش

کوہلو(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوہلو کاہان میں کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز شروع ہونے والی پاکستانی فوج کی جارحیت آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

جارحانہ آپریشن کے دوران غریب مقامی بلوچوں کی جھونپڑیاں اور گھر نظر آتش۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوہلو کاہان میں گزشتہ روز الا الصبح 6 بجے پاکستانی فوج کی جانب سے پڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا گیا، آپریشن میں متعدد ڈرون حملے ہوئے جن میں ہونے والے نقصانات کے متعلق تاحال کوئی مصدقہ خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

علاقائی ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے جارحانہ آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری ہے، آپریشن کو وسعت دے کر متعدد علاقوں کو لپیٹ میں لیا جاچکا ہے جن میں نساؤ، سیاہ کوہ، درہیس، پڑکی اور جنتلی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ کاہان میں کیے گئے فوجی آپریشن کے دوران بی ایل اے سے تعلق کے شبعے میں 9 افراد مارے گئے ہیں جبکہ 3 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ہیں۔

تاہم بی ایل اے کی جانب سے تاحال اس دعوے کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز