پنجشنبه, سپتمبر 19, 2024
Homeخبریںکوہلو کیڈٹ کالج میں طلباء کے درمیان کشیدگی، سینئرز کو کھلی چھوٹ،...

کوہلو کیڈٹ کالج میں طلباء کے درمیان کشیدگی، سینئرز کو کھلی چھوٹ، جونیئرز پر تشدد عام

کوہلو:(ہمگام نیوز) کیڈٹ کالج کوہلو میں طلباء کے درمیان لڑائیاں روز کا معمول بن گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کالج انتظامیہ نے سینئر شپ کے نام پر بعض طلباء کو غیر معمولی رعایت دی ہے، جس کے باعث کالج کا ماحول دن بدن خراب ہو رہا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک طالب علم نے بتایا کہ سینئر طلباء جونیئرز پر ہاتھ اٹھاتے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ حالیہ واقعے میں سیکنڈ ائیر کے طلباء نے دسویں اور ساتویں جماعت کے طلباء پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں متعدد جونیئرز زخمی ہوگئے۔ تاہم، کالج انتظامیہ نے سینئر طلباء کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے جونیئر طلباء کو جبراً معافی مانگنے پر مجبور کر دیا۔

طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ اس تشویشناک صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور سینئر طلباء کو دی گئی غیر ضروری رعایت ختم کی جائے، بصورت دیگر کالج کے مین گیٹ بند کرکے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز