تربت: (ہمگام نیوز) کوہ مراد پر سالانہ زیارت آہوں، سسکیوں، دعا، فریاد صفت و چوگان کے ساتھ اختتام پزیر، فرقے آبائی علاقوں میں روانہ ہوگئے، 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد زائرین شرکت کی ۔
کوہ مراد پر زکری فرقہ کا سالانہ مذہبی و ثقافتی زیارت 27 رمضان المبارک کی صبح اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا.
اس بار زیارت میں 2 لاکھ 15 ہزار 1 سو 71 زائرین نے بلوچستان کے مختلف اضلاع سمیت کراچی اور مغربی بلوچستان سے شرکت کی۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق صرف 27 رمضان المبارک کی رات خصوصی عبادت اور چوگان کے مخصوص ثقافتی دعائیہ تقریب میں 74 ہزار سے زیادہ مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔
زکری فرقہ سے وابستہ لوگ ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں کوہ مراد کی زیارت کے لیے آتے ہیں اور یہاں مختلف مذہبی و ثقافتی عبادات اور دعائیہ تقریب میں شریک ہوتے ہیں جب کہ 27 رمضان المبارک کی رات خصوصی عبادات اور چوگان کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کا سلسلہ صبح سورج نکلنے تک جاری رہے گا اس کے بعد دعائیہ تقریب ہوگی۔
اتوار کو 27 رمضان کی صبح خصوصی دعا و مناجات اور صفت و ثنا کے ساتھ زیارت پر جاری رسومات ختم ہوگئیں اور ہزاروں کی تعداد میں فرقہ اپنے آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہوگئے۔
کوہ مراد پر کیچ تھیلیسمیا کیئر سینٹر کے علاوہ تین دیگر داروں کی طرف سے قائم بلڈ ڈونیشن کیمپ میں کم و بیش 1 ہزار کے قریب خون عطیہ کیے گئے، کیچ تھیلیسمیا کیئر سینٹر کو 370 سے زیادہ بیگ خون عطیہ کیے گئے۔