ہمگام نیوز : کویت میں بجلی پیدا کرنے اور پانی کو صاف کرنے والے پلانٹ پر ایک قابض ایرانی حملے میں ایک بھارتی شہری ہلاک ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض ایرانی حملے میں پاور پلانٹ کی عمارت کو شید نقصان پہنچا ہے۔ کویتی حکام کے مطابق قابض ایران پر امریکہ اسرائیل جنگ کے بعد علاقائی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ کویت کی وزارت بجلی نے ایک بیان میں کہا کہ بجلی پیدا کرنے اور پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ کی ایک سروس بلڈنگ پر قابض ایران کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی شہری ہلاک اور عمارت کو نقصان پہنچا۔ وزارت نے مزید کہا کہ تکنیکی اور ہنگامی رسپانس ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوع پر بھیج دیا گیا تاکہ حملے کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے اور آپریشن کے معمول کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس حملے کے حوالے سے قابض ایران کی طرف سے کوئی سرکاری تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔