کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سوراب کے علاقے خالق آباد کے قریب ویگن اور کار کے درمیان خوف ناک تصادم میں 5 افراد جاں بحق جبکہ8 افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمیوں افراد کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں پی ٹی وی کے دو ملازمین بھی شامل ہے۔

علاوہ ازیں کچلاک میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار جاں بحق ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کچلاک بائی پاس پر گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار شخص جاں بحق ہو گیا ، جاں بحق شخص کی لاش ہسپتال منتقل کت دی گئی، جاں بحق شخص کی شناخت محمد افضل ولد باز محمد سکنہ سملی کے نام سے ہوئی ہے۔