Homeخبریںکچھی میں قابض فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔...

کچھی میں قابض فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن گارڈز نے بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ترجمان کے مطابق حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی اور مالی نقصان ہوا، جبکہ سرمچار محفوظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔ تنظیم نے کہا کہ اس قسم کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو فراہم کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب ہمارے سرمچار بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں غیر معمولی گشت پر تھے کہ راستے میں رفتار ہوٹل کے قریب اچانک قابض پاکستانی فورسز سے ٹکراؤ ہوا۔

ترجمان کے مطابق اس دوران سرمچاروں اور پاکستانی فورسز کے ساتھ کافی دیر تک شدید جھڑپیں جاری رہی، اس شدید جھڑپ میں قابض دشمن کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانا پڑا اور سرمچار باحفاظت نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔

ترجمان نے مزید کہا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں

گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز