دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںکچی کینال سے 6 بلوچ فٹبالر اغواء کے بعد لاپتہ

کچی کینال سے 6 بلوچ فٹبالر اغواء کے بعد لاپتہ

نصیر آباد (ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی سے سبی جانے والے چھ نوجوان بلوچ فٹبالر مسلح افراد کے ہاتھوں کچی کینال کے حدود سے اغواء کے بعد لاپتہ ہوگئے ہیں جن میں سے ایک ڈیرہ بگٹی اور پانچ سوئی کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے بقول اغواء ہونے والوں کی شناخت عامر ولد ذاکر حسن مریٹہ ،فیصل ولد حنیف لاغانی،سہیل احمد ولد عمر بخش شہ،یاسر ولد امیر بخش مندوانی، شیراز ولد داد محمّد مریٹہ،اور بابر ولد ڈوٹا حبیبانی کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ قابض پاکستانی فورسز و خفیہ ادارے اکثر شہریوں کو سول وردی پہن کر اغوا کرتے ہیں ،تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے ان مسلح گروہ کا تعلق کس سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز