کیلیفورنیا (ہمگام نیوز) بدھ کے روز کیلیفورنیا کے ایک سکول میں ایک مسلح شخص نے پانچ اور چھے سال کی عمر کے دو بچوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور پھر خود کشی کر لی۔ اس واقعے کے بارے میں تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ یہ حملہ بظاہر سکول کی سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ چرچ سے وابستگی کی بنا پر کیا گیا تھا۔
بوٹ کاؤنٹی کے شیرف کوری ہونا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ دونوں زخمی بچوں کی حالت انتہائی نازک تھی اور ان کا ٹراما سینٹر میں علاج جاری تھا۔
ہونا نے کہا، “شکر ہے کہ وہ زندہ ہیں لیکن ان کے سامنے ایک طویل راستہ ہے۔”
فائرنگ کا واقعہ دوپہر ایک بجے کے کچھ ہی دیر بعد سیکرامنٹو سے تقریباً 55 میل (89 کلومیٹر) شمال میں اورویل، کیلیفورنیا کے قریب دیہی کمیونٹی میں فیدر ریور سکول آف سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹس میں پیش آیا۔
ہونا نے کہا کہ مسلح شخص نے ایک طالب علم کے اندراج کے بارے میں بات کرنے کے لیے سکول کے منتظم کے ساتھ ایک میٹنگ طے کی تھی جو بظاہر ایک خوشگوار ملاقات تھی۔
ہونا نے کہا، لیکن میٹنگ کے فوراً بعد اس نے ایک کلاس روم کے باہر طلباء پر گولی چلا دی، پھر خود پر گولی چلا لی۔
کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول کے ایک افسر نے ایک فعال شوٹر کے بارے میں موصولہ ہنگامی کال کا جواب دیا۔اس نے بندوق بردار کو جائے وقوعہ پر مردہ پایا جس کی لاش کے قریب بندوق پڑی تھی۔ حکام نے بقیہ 35 طلباء کو ایک چرچ میں منتقل کر دیا جہاں وہ اپنے اہل خانہ سے مل گئے۔
ہونا نے وضاحت کیے بغیر کہا، “ہمیں کچھ معلومات موصول ہوئی ہیں جن کی بنا پر ہمیں یقین ہے کہ واقعے کے ذمہ دار نے اس سکول کو سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ چرچ سے وابستگی کی وجہ سے نشانہ بنایا۔”
فیدر ریور سکول کی ویب سائٹ کے مطابق یہاں کنڈرگارٹن سے آٹھویں جماعت تک تقریباً پانچ سے 13 سال کی عمر کے بچے پڑھتے ہیں۔
ہونا نے کہا کہ مقامی حکام نے چرچ سے منسلک دیگر سکولوں کو خبردار کرنے کے لیے پوری ریاست بھر میں الرٹ بھیج دیا اور قریبی شہروں چیکو، اورویل اور پیراڈائز کے سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ سکولوں میں افسرا
ن کو بھیج دیا گیا۔