کیچ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ / تربت میں سی ٹی ڈی نے دو افراد کو گرفتار کرکے یہ دعوی کیا ہے کہ مزکورہ مسلح افراد کسی تخریب کاری کو انجام دے رہے تھے ـ
ترجمان سی ٹی ڈی نے دعوی کیا ہے کہ بدھ کو سی ٹی ڈی مکران کو ایم 8 شاہراہ پر بلیدہ کراس کے مقام پر تنظیم بلوچ رپبلکن آرمی (بی آر اے) سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجود گی کی اطلاع ملی جس پر سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے دو مبینہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 3.8 گرام دھماکہ خیز مواد، 78انچ پرائما کارڈ تار، 2ڈیٹونیٹر برآمد کر لئے ترجمان کے مطابق مبینہ افراد کے نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے تفتیش جاری ہے- تاہم گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
واضح رہے کہ سی ٹی ڈی اس سے قبل بھی جعلی گرفتاری اور ماورائے عدالت قتل وغارت کے لئے بدنام ہے -
اس سے قبل ایسے واقعات میں بلوچ مسنگ پرسنز کو قتل یا جعلی مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے.