یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںکیچ، بلیدہ بم حملے میں فورسز کے ہلاک و زخمی اہلکاروں کی...

کیچ، بلیدہ بم حملے میں فورسز کے ہلاک و زخمی اہلکاروں کی ریسکیو کیلئے ہیلی کاپٹر پہنچے

کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے بلیدہ میں مہناز ظہور کے گھر کے قریب آج دوپہر ایک بجے پاکستانی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا تھا۔

علاقائی ذرائع سے موصول ہونے والے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد پاکستانی فورسز کے زخمی و ہلاک اہلکاروں کی ریسکیو کیلئے علاقے میں ہیلی کاپٹر آیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکے کے بعد فورسز نے موٹر سائیکل کے ٹکڑوں کو کیمپ منتقل کیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے دھماکے کے بعد پاکستانی فورسز کے متعدد اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں دیکھا ہے۔

واضح رہے اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز