Saturday, July 20, 2024
Homeخبریںکیچ، بلیدہ میں فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، ہلاکتوں...

کیچ، بلیدہ میں فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

کیچ (ہمگام نیوز) کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بلیدہ میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جسکے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حملہ آج 8 جولائی کو دوپہر 1 بجے بلیدہ میں مہناز ظہور کے رہائش گاہ کے قریب ہوا ہے، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے قابض پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکہ شدید نوعیت کا تھا جس کے نتیجے میں قافلے میں شامل ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس میں سوار قریب تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ناکہ بندی کی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، البتہ واضح رہے کہ بلوچستان میں اس طرح کے حملے آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز