کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے کیچ کے علاقے ناصر آباد کے قریب معدنیات لیجانے والے ایک ٹرک کو روکنے کے بعد نظر آتش کردیا۔
ذرائع کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مسلح افراد نے ڈرائیور و کلینر کو چھوڑ دیا۔
واضح رہے کہ اس طرح کے حملے آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی ہیں تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


