شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںکیچ، نام نہاد 14 اگست کی ریلی پر بم دھماکہ

کیچ، نام نہاد 14 اگست کی ریلی پر بم دھماکہ

کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے مند میں آج ساڈھے بارہ بجے نام نہاد 14 اگست کی ریلی کو نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بم دھماکہ مند کے علاقے سورو میں مین ایف سی کیمپ کے قریب کیا گیا، توقع کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ کا نشانہ قابض پاکستانی فورسز اور ریلی تھا تاہم دھماکے کے نتیجے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، تاہم دھماکے کے بعد ریاستی فورس نے علاقے کو غیرے میں لیکر جگہ کا معائنہ کیا جبکہ شرکاء ریلی اپنی جان بچانے علاقائی افراد کے گھروں میں بھاگ گئے جس سے قابض پاکستان کی جانب سے نام نہاد 14 اگست پروگرام ناکام ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز