چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںکیچ؛ قابض پاکستانی آرمی جارحیت جاری، جنگی جہاز، ڈرون پیادہ آرمی کی...

کیچ؛ قابض پاکستانی آرمی جارحیت جاری، جنگی جہاز، ڈرون پیادہ آرمی کی نقل و حرکت برقرار

 

کیچ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تربت اور گردونواح میں قابض پاکستانی آرمی جنگی جہازوں سمیت ڈرون اور پیادہ آرمی کی ساتھ لشکر کشی کر رہا ہے ـ

تفصیلات کے مطابق آج صبح کے وقت تربت، سامی ھومری کہن، شاپک، ڈنے سر اور شمالی پہاڑی سلسلہ جات میں قابض آرمی کی جارحیت جاری ہے ـ
قابض پاکستان کی پیادہ آرمی پہاڑوں سلسلے میں گشت کر رہی ہے ڈرون اور جنگی جہاز فضا میں باقاعدہ گشت کر رہے ہیں جو کہ پیادہ آرمی کی حفاظت پر مامور ہیں جبکہ شاپک اور سامی کے پہاڑوں علاقوں میِ دھماکے اور فائرنگ کی آواز آ رہی ہیں تاہم ابھی تک کسی کے اغوا اور جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ـ مزید معلومات جاری رہیں گے ـ

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز