سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںکیچ:قابض پاکستانی فورس کے اہلکاروں کے ہاتھوں معصوم بچہ جنسی حیوانیت کا...

کیچ:قابض پاکستانی فورس کے اہلکاروں کے ہاتھوں معصوم بچہ جنسی حیوانیت کا شکار

کیچ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں قابض پاکستانی فورس ایف سی کے اہلکاروں نے ایک کمسن بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر بے ہوشی کی حالت میں پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے کیچ کی تحصیل ہوشاب سے 10 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی، بچے کو بے ہوشی کی حالت میں تربت اسپتال منتقل کیا گیا۔
قابض پاکستانی فورس کے اہلکاروں کے ہاتھوں حیوانیت کا شکار بننے والے معصوم بچے کی شناخت مراد امیر کے نام سے ہوئی ہے جو ہوشاپ گریڈ بازار کا رہائشی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بچے سے زیادتی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ جنگل کی جانب گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز