سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںکیچ اور حب میں دو افراد فائرنگ سے قتل

کیچ اور حب میں دو افراد فائرنگ سے قتل

حب+کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حب کے جام کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جس کی شناخت شیر زمان ولد لعل محمد کے نام ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں کیچ کے علاقے بلیدہ میں گزشتہ شب منشیات کے اڈے پر دو نشہ کے عادیوں کی آپس میں لڑائی ہوئی جس سے ایک شخص گولی لگنے پر جان کی بازی ہار گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حسن جان کے نام سے ہوئی جو سوراپ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

مبینہ فائرنگ کرنے والے شخص کا نام عبدین ولد رحیم بخش ساکن سلو بتایا جا رہا ہے جسکا بنیادی تعلق پروم سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز