بلیدہ (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ بلیدہ سے دو مسخ شدہ لاشیں برآمد۔ اطلاعات کے کیچ بلیدہ سے دومسخ شدہ لاشیں ملی ہیں، لاشوں کی حالت انتہائی خراب ہے جو شناخت کے قابل نہیں ہیں ۔ تاہم لاشوں کی قریب سے معراج ولد شیر محمد سکنہ گلی بلیدہ،اور طلال احمد ولد عبدالرشید کے نام سے دو شناختی کارڈ ملے ہیں ، تاہم ان کے قتل کے و جوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں، مگر انکے لواحقین کا کہنا ہے کہ انھیں گزشتہ ماہ اگست میں فورسز نے لاپتہ کیاتھا ، انتظامیہ مزید اس حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔


