کیچ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ کیچ میں گزشتہ رات قابض پاکستانی فوج کی مقامی حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے مقامی طور پر ڈیتھ اسکواڈ کہا جاتا ہے، نے نادل ولد حیات کے گھر پر دھاوا بول کر اس کے بیٹے عمران کو حراست میں اسلح کے زور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ رات صبح چار بجے پیش آیا، اہلِ خانہ اور قریبی ذرائع کے مطابق عمران کو لے جانے کے بعد سے اُس کا کوئی اتا پتا نہیں چل سکا ہے۔ جب کہ عمران کی صرف ایک روز بعد شادی ہونا طے تھی۔