کیچ (ہمگام نیوز) تربت کے نواحی علاقے سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک بلوچ نوجوان کو اغواء کرکے اپنے جبری گمشدگی کا شکار بنا دیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت داد رحیم ولد الیاس سکنہِ کوشقلات کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق نوجوان داد رحیم کو 23 اگست کی شام 5 بجے گاڈی میں سوار ریاستی اداروں نے کہنِ پُشت کوشقلات سے زبردستی اغواء کرکے لاپتہ کردیا جسکا تاحال کوئی خبر نہیں۔
مقامی لوگوں کے بقول نوجوان داد رحیم سرحدی کاروبار سے منسلک ہونے کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی ایکٹیو رہے ہیں۔