کیچ( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے گومازی میں بلوچ سرمچاروں نے قابض پاکستانی فورسز کے چوکی پر راکٹ لانچرز اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے. اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز کو مالی و جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے
علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی فورسز حملے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر عام بلوچ آبادیوں پر گولہ باری کر رہے ہیں آخری اطلاعات موصول ہونے تک شہری آبادی میں کسی بھی قسم کی کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے