کیچ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے مند گوبرد گاؤں میں پاکستانی فوج نے آپریشن کیا اس دوران دو گھنٹے تک پورے گاؤں کو سخٰت گھیرے میں رکھا۔
لوکل زرائع کے مطابق آج دوپہر تین بجے مند کے علاقے گوبرد میں پاکستانی فوج نے عبدالرسول کے گھر پر چھاپہ مار کر آپریشن کیا ۔ زرائع کا کہنا ہے کہ اس غیر قانونی فوجی آریشن کے دوران فوجی اھلکار نے گھر کے بزرگوں سے انکے فیملی کے دوسرے غیرحاضر ممبران کے بارے سخت پوچھ گچھ کیا گیا، رپورٹ کے مطابق فیملی سربراہان کو زدکوپ کا شکار بنایا۔
یاد رہے کہ اسی گاؤں میں پہلے بھی کئی دفعہ آپریشن ہوئے ہیں۔ کئی لوگ اٹھا کر لاپتہ کیے گئے ہیں۔ تاہم آج کے آپریشن میں کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔