شنبه, نوومبر 30, 2024
Homeخبریںکیچ: قابض پاکستانی فوج کی بربریت جاری

کیچ: قابض پاکستانی فوج کی بربریت جاری

کیچ: قابض پاکستانی فوج کی بربریت جاری

کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں آج صبح سے پاکستانی فوج نے بربریت جاری کی ہوی ہے

تفصیلات کے مطابق آج صبح مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند گوبرد کو فوج نے محاصرے میں لے لیا، ذرائع کے مطابق قابض فوج نے چادر چاردیواری کی پامالی کرتے ہوے گھروں میں گھس کر عورتوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا

مزید تفصیلات کے مطابق دوران بربریت قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں دو بلوچ فرزند بھی اغواء ہوے جن کی شناخت نصیر ولد پیر محمد اور جابر ولد شریپ کے نام سے ہوی ہے

واضح رہے گزشتہ کئی دہائیوں سے قابض فوج مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بربریت جاری کیے ہوے جس کے دوران جبری اغواء و لوٹ مار کے کئی وارداتیں بھی سامنے آتی ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز