جمعه, اپریل 4, 2025
Homeخبریںکیچ: قابض پاکستانی فوج کی گشتی ٹیم پر بم حملہ، میجر سمیت...

کیچ: قابض پاکستانی فوج کی گشتی ٹیم پر بم حملہ، میجر سمیت 6 اہلکار ہلاک

کیچ (ہمگام نیوز) مقبوضہ مشرقی بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تگران میں قابض پاکستان کی فوج کی گشتی ٹیم کی ایک گاڑی پر بم حملہ ہوا۔ حملے کے نتیجے میں قابض فوج کے ایک میجر سمیت 6 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیچ علاقے تگران میں کلگ ابدوئی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج پر حملہ آج دوپہر کے وقت ہوا جب علاقے میں گُشت کرنے والوں اہلکاروں کی ایک ٹیم کی گاڑی کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں قابض پاکستانی فوج کے میجر ندیم، نائیک جمشید، لانس نائیک خزر، لانس نائیک تیمور،سپاہی ندیم اور سپاہی ساجد ہلاک ہوگئے ہیں اور ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز