کیچ (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ کیچ تمپ مرکزی بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جلائی ولد اللہ بخش ساکن تمپ نامی شخص کو قتل کردیا، جبکہ اس دوران فائرنگ سے طاہر نامی شخص زخمی ہوگیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقع کے بعد مقامی انتظامیہ نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیا ۔
اور نامعلوم افراد کے کیخلاف تفتیش شروع کردی ۔
تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکےہیں ۔


