کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے مند کے علاقے مبارک چات میں پاکستانی فوج کی ایک زیر تعمیر کیمپ پر حملہ کیا۔ کیمپ کی تعمیر کیلئے قابض فوج نے بلوچستان اور پاکستان کے مختلف علاقوں سے لوگوں کو یہاں لاکر کیمپ کی تعمیر شروع کی تھی۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن فوج نفسیاتی شکست کے بعد خود یہاں روزمرہ کی سرگرمیاں سر انجام دینے سے قاصر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ حالات سے ناواقف عام لوگوں کو اکھٹا کرکے اپنی تعمیرات کیلئے استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں ایک ٹرک، خیمے اور دوسری مشینری خاکستر ہوگئے ہیں۔ زیر تعمیر دیواروں کو گرایا گیا۔ جبکہ مزدوروں کو سویلین ہونے کے ناطے تنبیہہ کرکے چھوڑ دیا گیا۔ ہم ایسے سویلین کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ نہ پاکستانی فوج کے دھوکے میں آئیں اور نہ کسی لالچ میں آ کر یہاں فوجی تعمیرات کا حصہ بنیں۔ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔