شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںکیچ میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کر دیا۔ بی ایل ایف

کیچ میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کر دیا۔ بی ایل ایف

کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ رات کیچ کے علاقے ناصر آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کی یوفون کے موبائل ٹاور کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور مشینری کو جلا دیا۔

میجر گُہرام بلوچ نے کہا کہ دشمن پاکستانی فوج چین کی مواصلاتی کمپنی کے ساتھ مل کر مقبوضہ بلوچستان بھر خاص کر پہاڑی علاقوں میں موبائل ٹاور کی جال بچھا رہی ہے تاکہ وہ سرمچاروں کو ٹریس کرنے اور اپنے مقامی ایجنٹوں کے ذریعے سرمچاروں کی نقل و حرکت کی سہولیات حاصل کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اورمقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فورسزو انکے سامراجی منصوبوں پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز