کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شہرک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک سرنڈر شدہ شخص سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت شاکر ولد غلام سرور اور زاہد ولد کہور خان کے نام سے ہوئے ہیں۔
یاد رہے ہلاک ہونے والا شاکر عرف شاہین بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے سرینڈر شدہ تھا۔دونوں افراد پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے گھر کے قریب بھیٹک میں بھیٹے ہوئے تھے۔
علاقائی ذرائع نے ہمیں یہ بھی بتایا کہ زاہد
موقع پر ہلاک ہو ہوئے جبکہ شاکر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔