شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںکیچ میں یحٰی اور شعیب کو وطن کی دفاع میں شہادت پر...

کیچ میں یحٰی اور شعیب کو وطن کی دفاع میں شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں: بی ایل ایف

کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ شہید یحییٰ بلوچ اور شہید شعیب بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ستائیس فروری کو شام پانچ بجے کیچ کے علاقے شہرک کی پہاڑیوں میں دو سرمچاروں یحییٰ بلوچ اورشعیب بلوچ کا پاکستانی فوج اور مقامی ایجنٹوں سے اُس وقت سامنا ہوا جب وہ بہترم دروازگ کور (ندی) کی پہاڑیوں میں گشت پر تھے۔ اس سے ایک جھڑپ شروع ہوئی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس میں قابض فوج کے کئی اہلکار اور مقامی ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں،جبکہ مادر وطن کی دفاع میں بی ایل ایف کے دونوں سرمچار شہید ہوئے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ یحییٰ عرف سِکے ولد رحیم بخش سکنہ شاپْک زمانہ طالب علمی سے بلوچ قوم پرستی کے سیاست میں سرگرم تھے۔ انہوں نے 2014 سے مسلح جدوجہد شروع کیا اور شہادت تک بلوچ وطن کی آزادی کیلئے خدمات سرانجام دیتے رہے۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ شہید شعیب عرف ودار ولد دلسرد سکنہ شہرک اگست 2021 سے بی ایل ایف کی پلیٹ فارم سے مسلح جدوجہد میں شامل تھے۔ انہوں نے مختصر عرصے میں اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے تنظیم میں اہم کارنامے سرانجام دئیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز