کیچ (ہمگام نیوز) 31 جولائی کو تربت شہر سے آبائی گاؤں آبسر کی جانب جاتے ہوئے فوجی چیک پوسٹ سے نوشادبلوچ ولد میاداد کی جبراً گمشدگی کیخلاف اہلخانہ کی جانب سے پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرے کا اعلامیہ جاری۔
اہلخانہ نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ پریس کانفرنس آج یعنی 10 اگست کی صبح 11:30 پریس کلب تربت میں کی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق نوشاد بلوچ کی بازیابی کیلئے آج ہی کمشنر ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
اعلامیہ میں صحافی حضرات اور کیچ کے باشعور عوام سے نوشاد بلوچ سمیت تمام بلوچ لاپتہ طلبہ کی باحفاظت بازیابی کیلئے پریس کانفرنس اور مظاہرے میں بھرہور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔


