شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکیچ : پاکستانی فوج کے ہاتھوں شہید حمل فتح کے والد اور...

کیچ : پاکستانی فوج کے ہاتھوں شہید حمل فتح کے والد اور کزن اغواء

کیچ : پاکستانی فوج کے ہاتھوں شہید حمل فتح کے والد اور کزن اغواء
جمعہ 24 مئی, 2019
کیچ ( ہمگام نیوز ) کیچ سے شہید حمل فتح کے والد اور کزن پاکستانی فوج کے اہلکاروں کے ہاتھوں حراست کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیے گئے ۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے کیچ کے علاقے نودز سے شہید فدائی فتح حمل کے والد فتح محمدبلوچ اور اس کے کزن نصرت کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق نصرت کم سن اور طالب علم ہے جو کراچی میں زیر تعلیم ہے جنہیں کل رات تین بجے پاکستانی فوج نے کیچ میں گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ہے۔اور ادھر کیچ ہی سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے فدائی کچکول بلوچ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری کی خبر موصول نہیں ہوا ہے۔یاد رہے فدائی حمل فتح ،منصب بلوچ، کچکول اور اسد بلوچ نے 11مئی کو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پی سی ہوٹل پر فدائی حملہ کیا تھا۔جبکہ گزشتہ روز بلیدہ کے علاقے میناز سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے شہید اسد کے بھائی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز