یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںکیچ : پاکستانی فورسز کی بربریت،دو افراد جبری طور اغوا

کیچ : پاکستانی فورسز کی بربریت،دو افراد جبری طور اغوا

مند (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل مند میں پاکستانی فورسز نے بربریت کرتے ہوئے دو بلوچ فرزندوں کو جبری طور پر اغوا کر لیا. 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل مند مہیر میں بربریت کرتے ہوئے دو بلوچ فرزندوں کو جبری طور پر اغوا کر کے فوجی کیمپ  منتقل کر دیا. 

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا بلوچوں کی شناخت نزیر ولد دودا اور فاضل ولد مراد محمد کے ناموں سے ہوئی ہیں. 

علاقائی ذرائع کے مطابق دوران بربریت پاکستانی فورسز نے دو موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر اپنے ساتھ لے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز