کیچ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک بلوچ طالب علم کو اغوا کر لیا ہے.
تفصیلات کے مطابق 15 جولائی کو تربت کے علاقے آپسر آسکانی بازار میں پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں نے عارف ولد خالق داد سکنہ کولواہ سھر کو جبری طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا جو تاحال پاکستانی قید سے بازیاب نہیں ہو سکے ہیں.
خاندانی ذرائع کے مطابق عارف پڑھائی کے سلسلے میں تربت آئے تھے جہاں پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں نے 15 جولائی کو رات کے تین بچے بربریت کرتے ہوئے اسے اغوا کر لیا جو تاحال پاکستانی غیر قانونی حراست میں ہیں.
لواحقین نے انسانی حقوق کیلئے قائم ملکی اور عالمی تنظیموں سے گزارش کی ہے کہ وہ عارف کی بازیابی میں انسانی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کریں کیونکہ پاکستانی پاکستانی خفیہ قید میں عارف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں.