کیچ ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ رات تین بجے کے قریب بلوچ آباد کے علاقے میں پیش آیا، جہاں قابض فورسز نے چھاپہ مارکر ہارون ولد محمد جان، حمود ولد محمد جان اور فہد ولد حاجی عثمان نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔


