کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے جمعرات پندرہ جون کو شام سات بجکر چالیس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے گوکدان میں کریش پلانٹ پر حملہ کرکے مشینریز کو نقصان پہنچایا۔
سرمچاروں نے کریش پلانٹ کو گھیرے میں لیکر وہاں موجود تین لوڈر اور باقی مشینریز کو فائرنگ کرکے شدید نقصان پہنچایا، جبکہ وہاں موجود آپریٹرز اور باقی تمام لوگوں کو اکٹھا کرکے سمجھا کر آخری تنبیہ کے بعد چھوڈ دیا۔
مذکورہ کریش پلانٹ گوکدان کے جنوب میں پاکستان نیوی کے لئے زیر تعمیر سڑک اور گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو کریش سپلائی کررہا ہے۔ اسی کریش پلانٹ پر ایک مرتبہ پہلے بھی وارننگ کے طور پر حملہ کرکے مشینری کو جزوی نقصان پہنچایا تھا۔ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔