سه شنبه, مارچ 4, 2025
Homeخبریںکیچ: کلاتک میں قابض پاکستانی فورسز کے کانوائے پر آئی ای ڈی...

کیچ: کلاتک میں قابض پاکستانی فورسز کے کانوائے پر آئی ای ڈی حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات

کیچ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ، کلاتک میں قابض پاکستانی فورسز کے کانوائے کو نامعلوم مسلح افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق، حملے میں ایف سی اہلکاروں کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر کم از کم دو اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک نصب شدہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے ذریعے کیا گیا، جو قابض پاکستانی فورسز کے گشتی کانوائے کے گزرنے کے دوران پھٹا۔

تاحال کسی آزادی پسند مسلح تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں آزادی پسند مسلح تنظیمیں قابض پاکستانی فورسز پر حملے کرتی رہی

ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز