شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںکیچ کولواہ میں تیسرے روز فوجی جارحیت جاری

کیچ کولواہ میں تیسرے روز فوجی جارحیت جاری

کیچ ( ہمگام نیوز) ویب نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کیچ کے علاقے کولواہ بلور اور گردنواح میں فورسز کی آمد جاری ہے اور پہاڑی علاقوں میں فورسز پیش قدمی کررہے ہیں اور کیچ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے مزید فوجی قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے کولواہ کے مختلف دیہاتی پہاڑی علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز کی زمینی اور فضائی آپریشن میں دس آزادی پسند شہید کرنے کا دعوی پاکستانی فوج کی تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کردی تھی ۔

آج بھی کولواہ کے مختلف علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں اور شیلنگ کے علاوہ

 جاسوس طیارے گشت کررہے ہیں۔

علاقے میں فورسز کی بڑی تعداد میں آمد سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں جہاں خوف کا سماں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز