شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںکیچ کے علاقہ مند میں دشمن فوج کی حفاطتی مورچے ،...

کیچ کے علاقہ مند میں دشمن فوج کی حفاطتی مورچے ، باڑ لگانے والے اہلکاروں پر حملہ کرنے سمیت بلڈوزر کو نقصان پہنچادیا ، بی ایل ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہداری قبول کرتے ہوئے جاری بیان میں کہاہے کہ 25 نومبر کی شام ساڑھے چھ بجے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند میں شیراز کے پہاڑی علاقے کوہ چکاپ میں قائم پاکستانی فوج کے 61 ونگ کے کیمپ کے حفاظتی مورچے پر راکٹوں سے حملہ کرکے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچادیا ۔

 

ترجمان نے دوسری جاری بیان میں کہاہے کہ مند کے علاقے شیپچار میں باڑ لگانے والے فورسز کے اہلکاروں پر سرمچاروں آج 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے حملہ کرکے بلڈوز ر کو نشانہ بنا کر انجن کو نقصان پہنچایا،جبکہ حملہ میں بلڈوز رکی ڈرائیور زخمی ہوگئے ،عین اسی وقت نزدیکی فوجی چوکی پر بھی سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ دشمن فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز