چهارشنبه, مارچ 19, 2025
Homeخبریںکیچ کے علاقے بلیدہ میں ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ سالم سمیت تین...

کیچ کے علاقے بلیدہ میں ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ سالم سمیت تین مسلح کارندوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

کیچ (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ اتوار کی شب بلوچ لبریشن آرمی نے بلیدہ میں جامع منصوبہ بندی کے تحت ناکہ بندی کرکے ڈیتھ اسکواڈ کے تین مسلح کارندوں کو ہلاک کیا۔ ہلاک ہونے والے ریاستی کارندوں میں ڈیتھ سکواڈ کا سرغنہ سالم ولد امام بخش سکنہ شئے کہن سمیت اس کے دو ساتھی محمد خالد ولد خان محمد سکنہ شئے کہن اور اشرف ولد درا سکنہ کلگ سہرانی شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران سرمچاروں نے ہلاک ہونے والے کارندوں کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور ایک پسٹل ضبط کرلیا۔

مذکورہ کارندے طویل عرصہ سے بلوچ قومی تحریک کے خلاف سرگرم تھے اور علاقے و گردونواح میں دشمن کو وسیع پیمانے پر معاونت فراہم کررہے تھے۔ فوجی آپریشنز سے لیکر راستوں کی نشاندہی، بزدلانہ ہتھکنڈے استعمال کرکے سرمچاروں کو دشمن کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے، بلوچ نوجوانوں کی مخبری کرکے انہیں جبراً لاپتہ کرنے کے علاوہ عام عوام کو ہراساں کرنے اور اغواء برائے تاوان جیسے سماجی جرائم میں بھی ملوث تھے۔

تنظیم کی جانب سے انہیں متعدد بار تنبیہ کی گئی، مگر انہوں نے ان انتباہات کو نظرانداز کیا اور اپنی ریاستی وفاداری برقرار رکھی۔

بی ایل اے واضح کرتی ہے کہ ڈیتھ اسکواڈ کے تمام کارندے اور ریاستی آلہ کار ہمارے نشانے پر ہیں۔ اس امر میں کیچ کے عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ غیرمعینہ مدت کیلئے علاقے میں شکار سے گریز کریں، کیونکہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے شکار کا بہانہ بنا کر ہمارے راستوں کی نشاندہی کررہے ہیں۔

بی ایل اے ایک آزاد و خودمختار بلوچ وطن کی تشکیل تک اس جنگ کو جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز