شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںکیچ کے علاقے مند میں فوجی آلہ کاروں کی جانب سے نکالے...

کیچ کے علاقے مند میں فوجی آلہ کاروں کی جانب سے نکالے گئے ریلی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

شال:(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ

‎ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند سورو میں پاکستانی فوج و ان کے آلہ کاروں کی جانب سے نکالے گئے چودہ اگست کے برائے نام ریلی کو ایف سی کیمپ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

پاکستانی فوج و ان کے زرخرید ایجنٹوں نے اپنی تحفظ کیلئے چند سادہ لوح شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر ریلی میں شامل کیا تھا، اس وجہ سے سرمچاروں نے حکمت عملی کے تحت آخری وقت میں اس بات کو یقینی بنایا کہ حملے میں کسی بے گناہ شخص کو نقصان نہ پہنچے۔ البتہ ہم علاقے کے ہر فیملی کو سختی کے ساتھ ہدایت کرتے ہیں کہ اپنے لوگوں پر نظر رکھیں، بی ایل اے اس طرح کے حملوں میں قابض فوج یا ان کے آلہ کاروں کے صفحوں میں دانستہ طور پر شامل کسی شہری کی سلامتی کی ضمانت نہیں دیتی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز