کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں چوروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں مسلح ڈاکووں نے عبدالرؤف کے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی مگر عبدالرؤف نے گاڑی نہ روکا تو مسلح ڈاکووں نے گاڑی پر اندھا دھند فائر کھول دی جس کے نتیجے میں گاڈی میں سوار تابش ولد طاہر ہاتھ میں گولی لگنے کے باعث زخمی ہوگئے.
علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گاڑی میں عورتیں اور بچے بھی سوار تھے جو معجزاتی طور پر فائرنگ سے بچ گئے.
علاقائی ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ بلیدہ سمیت مکران کے باقی علاقوں میں ڈاکو سرکاری سرپرستی میں مکمل سرگرم ہیں جو کہ مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی کے ساتھ فوجی بربریتوں میں پاکستانی فورسز کو بھی بھرپور کمک کرتے ہیں جس کی وجہ سے فورسز نے مزکورہ سماج دشمن عناصر کو علاقے میں چوری اور دوسرے جرائم کی مکمل چوٹ دے رکھی ہے.۔