دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںکیچ: 2 طالب علم سمیت 3 بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ

کیچ: 2 طالب علم سمیت 3 بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ

کیچ (ہمگام نیوز) تربت سے گزشتہ شب پاکستانی فورسز کی قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں دو مختلف مقامات سے 2 طالب علم سمیت 3 بلوچ نوجوان اغواء کے بعد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

بی این ایم کی ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ پانک کے مطابق جبری گمشدگی کا پہلا واقعہ تربت میں پیش آیا جہاں سے مہیم ولد خدا بخش کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا گیا۔

پانک کے بقول جبری گمشدگی کا دوسرا واقعہ کیچ کے علاقے تِجابان میں پیش آیا جہاں دو نوجوان طالب علم میرخان ولد شاہبیک اور قاسم ولد ڈاکٹر صمد کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا گیا۔

پانک کے مطابق تینوں نوجوانوں کو گزشتہ شب پاکستانی فوج کے قائم کردہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز