دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںگذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھارت میں کوووڈ 19 کے 30,773 نئے...

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھارت میں کوووڈ 19 کے 30,773 نئے کیسوں کی تشخیص

نئی دہلی ( ہمگام نیوز) بھارت نے اتوار کے روز گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کرونا وائرس کے 30,773 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔ اب بھارت میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسوں کی تعداد تین کروڑ 34 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
بھارت کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں کوووڈ-19 کا شکار ہونے والے مزید 309 مریض ہلاک ہوگئے ہیں اور اب ملک میں ہلاکتوں کی کل تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 838 ہوگئی ہے۔

بھارت کرونا وائرس کے روزانہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود اپنی سرحدیں غیرملکی سیاحوں کے لیے دوبارہ کھولنا چاہتا ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ بھارت آبادی کے تحفظ اور سیاحوں کا خیرمقدم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
مودی نے ویڈیو کے ذریعے سیاحتی ریاست گوا میں محکمہ صحت کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ویکسی نیشن مہم نہ صرف تحفظ صحت کا احاطہ کرتی ہے بلکہ یہ روزی روٹی کے لیے بھی حفاظتی ڈھال ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے بہت کم بات ہوئی ہے لیکن بھارت نے ان ریاستوں میں اپنے ویکسی نیشن پروگرام کو نمایاں ترجیح دی ہے جن کی معیشتیں سیاحت کے شعبے سے چلتی ہیں۔
واضح رہے کہ اب تک بھارت میں ویکسین کی 80 کروڑ 43 لاکھ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔ ملک کی کل آبادی ایک ارب 30 کروڑ نفوس پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز