یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںگرگان کی جیل میں قید گلی کوہکن کی سزائے موت رکوانے اور...

گرگان کی جیل میں قید گلی کوہکن کی سزائے موت رکوانے اور جرمانہ بھرنے کیلے مالی امداد کی اپیل

دزاپ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان رپورٹ کے مطابق، بروز پیر کو سماجی کارکن  گلی کوہکن نامی خاتون قیدی کے قریبی افراد نے ایک ہنگامی اپیل جاری کی ہے جس میں عوام سے سزائے موت کے نفاذ کو روکنے کے لیے تعاون اور مالی مدد کی درخواست کی گئی ہے۔

گلی کوہکن، جس کی عمر اس وقت 26 برس ہے، سنہ مطابق 2018 سے گرگان کی مرکزی جیل کے خواتین وارڈ میں قید ہے۔ اسے ’’قتل میں شراکت‘‘ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب اس کی سزائے موت پر عمل درآمد قریب ہے۔

قریبی ذرائع کے مطابق، یہ مقدمہ اس کے شوہر کے گھریلو جھگڑے کے دوران ہونے والے قتل سے متعلق ہے۔ گرفتاری کے وقت گلی کی عمر محض 18 برس تھی اور وہ کئی سالوں سے گھریلو تشدد کا شکار تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ گلی نے بغیر وکیل کی مدد اور تفتیشی دباؤ میں آ کر اعتراف جرم کیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق مقتول کے ورثاء نے قصاص سے دستبرداری کے لیے دو شرائط رکھی ہیں:

1. دس ارب تومان (ایرانی کرنسی) کی نقد ادائیگی

2. گلی کوہکن کا ہمیشہ کے لیے گرگان شہر سے نکل جانا ۔

تاہم گلی کوہکن نہ صرف مالی وسائل سے محروم ہے بلکہ اس کا کوئی خاندانی یا قانونی سہارا بھی نہیں۔ قید کے دوران وہ صرف چند مرتبہ ہی اپنے کم سن بچے سے ملاقات کر پائی ہے۔

اس شدید صورت حال کے پیش نظر، گلی کے ہمدردوں نے عوام اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ دیہ کی رقم جمع کرنے میں مدد کریں تاکہ ایک بے سہارا خاتون کی جان بچائی جا سکے۔ ان کے مطابق، چھوٹی سے چھوٹی مالی مدد بھی ایک انسانی جان کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

مدد کے لیے درج ذیل اکاؤنٹ معلومات فراہم کی گئی ہیں

کارڈ نمبر:
‏6219 8618 0163 0079

شماره شبا (IBAN):
‏IR73 0560 6118 2800 6058 5730 01

یہ بھی پڑھیں

فیچرز