یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںگریشگ میں بلوچ بیٹی ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں اغوا، عوام...

گریشگ میں بلوچ بیٹی ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں اغوا، عوام کا احتجاج

خضدار ( ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے گریشگ میں ریاستی ڈیتھ سکواڈ نے ایک بلوچ عورت مسماہ نازیہ بنت باران سکنہ ہسپکنری کو اغواء کر لیا ، ان کے بھائی حسین کی مزاحمت پر ڈیتھ اسکواڈ نے ان کو شدید زخمی کر دیا جسے ہپستال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے ہسپکنری میں چادر و چار دیواری کی پامالی کرتے ہوئے ہسپکنری کے رہائشی باران کے گھر میں دعویٰ بول کر بلوچ بیٹی نازیہ کو اغوا کیا بلوچ بیٹی نازیہ کے بھائی حسین اور ان کے بیٹے کو مزاحمت کرنے پر زخمی کیا گیا دونوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. 

غیرت مند بلوچ عوام نے اس واقعے کے رد عمل میں احتجاجاً پنجگور کراچی شاہراہ بند کیے ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز