چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںگلزار امام کی گرفتاری کے بعد سرفراز بنگلزئی عرف مرید بلوچ بی...

گلزار امام کی گرفتاری کے بعد سرفراز بنگلزئی عرف مرید بلوچ بی این اے کا نیا سربراہ مقرر

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنلسٹ آرمی کی جانب سے میڈیا کو موصول ہونے والے مختصر بیانات کے مطابق تنظیم کے گزشتہ کمانڈر گلزار امام کی پاکستانی ریاست کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد تنظیم کی جانب سے سرفراز بنگلزئی عرف مرید بلوچ کو بی این اے کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

بی این اے کی جانب سے جاری ایک اور اطلاع کے مطابق تنظیم کا گزشتہ آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ بند ہونے کے بعد باسک (Baask) کے نام سے ایک نیا اکاؤنٹ کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بی این اے کی جانب سے نئے سربراہ کے مقرر ہونے کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ دنوں پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا تھا کہ گلزار امام کو ایک لارج سکیل خفیہ آپریشن کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

تاہم بی این اے اور دوسرے آزادی پسند ساتھیوں کی جانب سے اس خبر کی تصدیق چند ماہ قبل ہی کی گئی تھی کہ ان کا کمانڈر ترکی سے گرفتار ہونے کے بعد پاکستانی حکام کے حوالے کیا جاچکا ہے۔

جبکہ آئی ایس پی آر کے دعوے کے بعد بی این اے کی جانب سے ایک اور بیان سامنے آیا تھا جس میں ترجمان مرید بلوچ نے بتایا تھا کہ گلزار امام کی گرفتاری میں پاکستانی خفیہ ایجنسیوں سے زیادہ بلوچ آزادی کی تحریک سے جڑے افراد کا ہاتھ ہے، گلزارامام کو دھوکہ دے کر گرفتار کروایا گیا تھا۔

بیان کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی بلوچ قوم پر واضع کرتی ہے کہ گلزار امام کی گرفتاری میں پاکستانی خفیہ ایجنسیوں سے زیادہ بلوچ آزادی کی تحریک سے جڑے افراد کا ہاتھ ہے .

انہوں نے کہا تھا گلزار امام 3 مئی 2022 کو ترکی سےگرفتار ہوئے گلزار امام کی گرفتاری کے بعد تنظیم نے اپنے اتحادی تنظیموں کو آگاہ کیا مگر کوئی   ریسپانس نہیں دیا گیا جس کے بعد بی این اے نے فیصلہ کیا کہ  اتحادی تنظیموں سے بزریعہ لیٹر اپیل کرتے ہیں کہ گلزار امام کی گرفتاری بارے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر اس کی چان بین کی جائے مگر افسوس کہ اتحادی تنظیموں نے تحقیقات اور مدد کرنے کے بجائے بی این اے کے ساتھی ممبران کو اپنی تنظیموں میں بھرتی کرنا شروع کیا اور تنظیم کو مزید ایک بحران میں مبتلا کیا جو کہ بلوچ آزادی کی تحریک میں ایک بہت بڑا نقصان ہے اور یہی رویہ اب بھی بی این اے کے ساتھ رواں رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بی این اے اب بھی اتحادی تنظیموں سے اپیل کرتی ہے کہ بی این اے کو ختم کرنے کی پالیسی کو ترک کرکے ان واقعات کا ازالہ کرکے اپنے اندر کالی بھیڑوں کو بے نقاب کریں.

بی این اے نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ جب ہماری تنظیم ضرورت محسوس کرے گی ان تمام واقعات پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کرے گا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز