جیوانی (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر جیوانی میں ایک اور بم دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ جیوانی کے علاقے پانوان لانڈو زوگر کے مقام پر پیش آیا، جس میں ایف سے کے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق پانوان دھماکہ اس قدر شدید تھا اس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔
واضح رہے پانوان دھماکے سے کچھ دیر قبل جیوانی کے ہی علاقے گنز میں قابض کوسٹ گارڈ کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں قابض کوسٹ گارڈ کے اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے تھے۔
خیال رہے مذکورہ علاقوں میں قابض فورسز کو بلوچ آزادی پسند تنظیمیں حملوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں جن میں سے اکثر کی زمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ قبول کرتے رہے ہیں تاہم آج کے ان حملوں کی زمہ داری ابھی تک کسے تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔